۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اربعین

حوزہ/ جب کہ ابھی اربعین میں ایک ماہ سے زیادہ کا وقت باقی ہے، لیکن پھر بھی زائرین اربعین کے پہلے گروپ نے شدید گرمی کے باوجود ’’بندر فاؤ‘‘سے کربلا کی جانب پیدل سفر پر روانہ ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین پیدل مارچ کا آغاز عراق کے سب سے دور ترین علاقے سے کربلا کی جانب ہو چکا ہے، اور زائرین اربعین کا ایک گروپ راس البیشہ سے حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔

راس البیشہ بندرگاہی شہر فاؤ کے قریب واقع ہے، جہاں اس شہر کے لوگوں کے ایک گروپ نے ہاتھوں میں "لبیک یا حسینؑ" کا پرچم ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے گرمی کی شدت کے باوجود اربعین واک کا آغاز کیا۔

زائرین اربعین گروپ کی شکل میں تقریباً 500 کلو میٹر کا راستہ طے کرتے ہوئے حرم امام حسین علیہ السلام تک پہنچیں گے، راستے میں دریا کو بھی پار کرتے ہوئے راستہ طے کریں گے۔

عراقی کیلنڈر کے مطابق 7 ستمبر 2023 کو اربعین امام حسین علیہ السلام ہے اور اربعین میں ابھی ایک ماہ سے زیادہ کا وقت باقی ہے لیکن زائرین اربعین نے گزشتہ سالوں کے مقابلے اس سال کچھ پہلے سے ہی سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

عراق کی شدید گرمی کے با وجود اربعین مارچ کا آغاز

گزشتہ سال اربعین کے دوران مختلف ممالک سے 21 ملین (۲ کروڑ ۱۰ لاکھ) سے زائد زائرین نے اربعین میں شرکت کی تھی، جب کہ عاشور ۲۰۲۲ میں صرف 60 لاکھ زائرین کربلا میں موجود تھے، لیکن اس سال عاشور کے دن 1 کروڑ 60 لاکھ زائرین موجود تھے، یعنی گزشتہ سال کی نسبت تین برابر زائرین تھے، اس لئے اس سال ممکن ہے کہ زائرین کی تعداد اربعین کے موقع پر 6 کروڑ سے بھی زیادہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے اربعین ہیڈ کوارٹر کے فیصلے کی بنیاد پر ایرانی زائرین پہلی صفر سے اربعین پیدل مارچ پر جا سکتے ہیں، گزشتہ سال گزشتہ اربعین کے موقع پر 30 لاکھ 500 سے زائد ایرانیوں نے شرکت کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .